ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینکیانائیڈونے اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے اراکین کو ایک دن کے لیے معطل کیا

وینکیانائیڈونے اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے اراکین کو ایک دن کے لیے معطل کیا

Thu, 03 Jan 2019 08:46:44    S.O. News Service

نئی دہلی،3 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے کاویری ندی پر باندھ کے مسئلے کے سلسلے میں سرمائی اجلاس کے پہلے دن سے ہی روز ہنگامہ کرنے والے اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے 12اراکین کو آج دن بھرکے لیے ایوان سے معطل کردیا۔لنچ کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اے آئی اے ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے کے اراکین روز کی طرح نشست کے نزدیک آکر شوروغل کرنے لگے۔چیئرمین نے ان سے اپنی نشستوں پر لوٹنے کی اپیل کی لیکن ان پر اس کااثر نہیں ہوا جس کے پیش نظر ایوان کی کارروائی پہلے 15منٹ اور بعد میں تین بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔


Share: